رجسٹرڈ پارٹیوں کی فنڈنگ عوام کے سامنے ہونی چاہیے، فواد چودھری

رجسٹرڈ پارٹیوں کی فنڈنگ عوام کے سامنے ہونی چاہیے، فواد چودھری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹیوں کی فنڈنگ عوام کے سامنے ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بہت سی شدت پسند جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں  کہ تمام جماعتوں کے ریکارڈ عوام کے سامنے ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایف 7 تھری میں ن لیگ کے نام گھر ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے لکھی ہوئی ہے جب کہ ایف 7 تھری میں 2 کروڑ 70 روپے میں تو فٹ پاتھ کی بھی جگہ نہیں ملتی ہے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، فواد چودھری کا اعتراف

فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈویژن میں ن لیگ کا کبھی احتساب ہی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں، بلوچستان کے مسائل حل کرنا تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدرن بلوچستان کے لیے 700 ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ گوادر میں بجلی ، پانی اور گیس کے مسائل کا احساس ہے اور موجودہ حکومت مسائل کے حل کے لیے بھی تیار ہے۔

سندھ کی مسلط حکومت سے عوام پریشان ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لیے بلوچستان کی حکومت سے بات کی ہے جب کہ گوادر میں غیر قانونی فشنگ پر وزیراعظم عمران خان نوٹس بھی لے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں