حکومت نے خیرات کے ذریعے قوم کی عزت کو نیلام کر دیا، سراج الحق

حکومت نے خیرات کے ذریعے قوم کی عزت کو نیلام کر دیا، سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پشاور، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا مرکز تھا لیکن اب گندہ ترین شہر بن گیا ہے۔

عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جب کہ پشاور گندہ ترین شہر بن گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم کلین اور گرین پشاور کا آئیڈیا لے کر آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ 300 ڈیمز بنانے کا دعویٰ کرنے والے 10 ڈیمز بھی نہیں بنا سکے ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خاموش این آر او ہو چکا، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے خیرات کے ذریعے قوم کی عزت کو نیلام کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں