امریکہ: طوفانی بگولوں کی تباہی، 100 سے زائد ہلاکتیں کئی علاقے علاقے کھنڈر بن گئے

امریکہ: طوفانی بگولوں کی تباہی، 94 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ، سینکڑوں مکانات مسمار

کینٹکی: امریکی ریاستوں میں آنے والے طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک تقریباً 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد کے متعلق حتمی طور پر تاحال کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے۔

چھ امریکی ریاستوں میں 30 سے زائد طوفانی بگولوں نے 200 میل سے زائد تک سامنے آنے والی ہر چیز کو صحفہ ہنستی سے مٹا دیا۔

وکی لیکس کے بانی کو امریکہ کے حوالے کرنے کی اجازت

ہم نیوز نے امریکی اور عالمی ذرائع ابلاغ  کے حوالے سے بتایا ہے کہ چھ امریکی ریاستوں میں آنے والے دو درجن سے زائد طوفانی بگولوں نے گھر، اسکول، شاپنگ سینٹرز، اسپتال اور فیکٹریوں میں بری طرح سے تباہی مچائی ہے جس کے باعث لمحوں میں بسے بسائے علاقے کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق سینکڑوں مکانات مسمار ہو چکے ہیں جب کہ ایئرپورٹس پہ کھڑے ہوئے طیارے سیکنڈوں میں کاٹھ کباڑ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ گورنر نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

اس ضمن میں امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گورنر کینٹکی اینڈی بیشر نے اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے بھی زائد ہو سکتی ہے۔

گوئٹے مالا کا شہری جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ گورنر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مے فیلڈ کی موم بتی فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں 110 ملازمین موجود تھے جن میں سے صرف 40 کو نکالا جا سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید کسی کے زندہ بچنے کا امکان کم ہے۔

امریکی میڈیا نے ریسکیو اداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کل 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور درجنوں لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی امریکی ریاستوں میں اندھیروں کا راج ہے اور پانچ لاکھ سے زائد افراد کے گھروں میں بجلی بھی منقطع ہے۔

امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ قتل

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سے ہونے والی تباہیاں ناقابل یقین ہیں۔


متعلقہ خبریں