ن لیگ کے ارکان اسمبلی کا ایک اور ریلہ تحریک انصاف میں شامل


اسلام آباد: پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کے ایک اور بڑے ریلے نے تحریک انصاف کا رخ کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ محمد نذیر سلطان ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل  ہو گئے ہیں، انہوں نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق سابق ارکان  پنجاب اسمبلی غلام احمد خان گاڈی، شیخ محمد یعقوب اورمہرسلطان سکندر بھروانہ نے بھی کپتان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ کرنل غلام عباسی قریشی، سابق رکن صوبائی اسمبی مہر محمد اسلم بھروانہ، میاں مظفر محمود، رانا شہباز احمد خان اور میاں آصف کھاٹیہ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ان تمام سیاسی شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں