سجل علی ایشیا کی ساتویں بڑی سلیبرٹی قرار


پاکستان کی بہترین اسٹار اداکارہ سجل علی ایشیا کی ساتویں بڑی سلیبرٹی قرارپائی ہیں، مشہور برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کے 50 ٹاپ سلیبریٹیز کی فہرست جاری کردی ہے۔

سجل علی نے اس فہرست میں شاہ رخ خان اور اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی جریدے کی اس فہرست میں اکشے کمار کا 18 واں جبکہ بالی ووڈ کے بادشاہ کا 27 واں نمبر ہے۔

سجل علی ہم ٹی وی کے ساتھ کئی سپر ہٹ ڈرامہ دے چکی ہیں، جن میں یقین کا سفر، رنگ ریزہ شامل ہیں اور اس وقت سجل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘عشق لا’ میں اپنی جاندار اداکاری اور کردار سے اپنے مداحوں میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

ایسٹرن آئی کی لسٹ میں پہلے نمبر پر مشہوربھارتی فلم باہو بلی کا کردار ادا کرنے والے پرابھاس ہیں، جن کو ایشیا کی مشہور ترین شخصیات قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار کمیل نانجیانی دنیا بھر میں مقبول ترین سلیبرٹی کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کی یمنا زیدی اس فہرست میں35 ویں نمبر پر موجود ہیں، اور یمنا کے پیار کے صدقے کے ہیرو بلال عباس خان آج کل دوبارہ میں نظر آرہے ہیں، ان کا 50 ایشین سلیبیرٹیز میں 39 ویں نمبر ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ دوبارہ سے ہی سب کے دلوں میں گھر کرنے والی حدیقہ کیانی کو اس فہرست میں30 واں نمبر ملا ہے۔ اور  جلد ہی ٹی وی ڈرامے سنگ ماہ میں پہلی بار نظر آنے والے عاطف اسلم کا فہرست میں نمبر 25 وا ں ہے۔

 


متعلقہ خبریں