مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل بھارت نے جیت لیا


مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل بھارت نے جیت لیا، 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

بھارت کی ہرناز  نے ٹائٹل کی دوڑ میں شریک پیراگوئے اور جنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا۔ بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائیٹل جیتا ہے۔ اس قبل لارا دتا نے 2000 میں مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔  جبکہ سشمیتا سین 1994 میں حسینہ کائنات منتخب ہوئی تھیں۔


رناز سندھو نے اپنے مقابلہ حسن کا سفر اس وقت شروع کیا جب وہ صرف 17 سال کی تھیں۔ وہ اس سے قبل مس دیوا 2021، فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 کا تاج پہن چکی ہیں اور انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2019 میں ٹاپ 12 میں بھی جگہ بنائی ہے۔

چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ماڈل  پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقابلہ حسن میں میک اپ کے بغیر شرکت کا فیصلہ

یاد رہے سب سے زیادہ 8 بار امریکا کی حسینائیں مس یونیورس بنیں، اس سال دنیا بھر کی 80 ممالک کی حسینائیں میدان میں آئیں۔

بھارت سب سے زیادہ 6 بار مس ورلڈ کا ٹائٹل بھی جیت چکا ہے، ریٹا فاریا 1966 میں مس ورلڈ منتخب ہوئیں، 1994 میں ایشوریہ رائے نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا، 1997 میں ڈیانا ہیڈن  مس ورلڈ قرار پائیں۔

1999 میں یہ خطاب یوکتا مکھی کو ملا اور 2000 میں پریانکا چوپڑا نے ملکہ حسن کا اعزاز جیتا۔ جبکہ 2017 میں منوشی چلر ملکہ حسن منتخب ہوئیں۔

مس ورلڈ کا مقابلہ لندن سے 1951 میں شروع ہوا۔ ہر سال مس ورلڈ لمیٹڈ، اس مقابلے کا انعقاد کرتا ہے۔ جبکہ مس یونیورس کا مقابلہ امریکی کمپنی مس یونیورس آرگنائزیشن نے 1952 میں نیویارک شہر میں شروع کیا۔

مس یونیورس آرگنائزیشن کا موٹو عالمی مقاصد پر کام کرنا اور دنیا میں آواز اٹھا کر مثبت تبدیلیاں لانا ہے۔ مس ورلڈ کا موٹو خوبصورتی ایک مقصد کے ساتھ۔ ہے۔

 


متعلقہ خبریں