وزیر اعظم کا دورہ لاہور:امن و امان اور بلدیاتی نظام سے متعلق اجلاس ہوں گے


وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں۔  عمران خان امن و امان اور بلدیاتی نظام سے متعلق اجلاسوں  کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا لاہور پہنچنے پر گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیر مملکت فرخ حبیب اور معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان  نے گورنرپنجاب چودھری سرورکی ملاقات کی ۔گورنرپنجاب نےوزیراعظم عمران خان کودورہ برطانیہ پربریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیکربرطانوی پارلیمنٹ سمیت 100سےزائدشخصیات سےملاقات ہوئی۔ سب نےافغان امن عمل میں پاکستان کےکردارکوسراہا۔20سےزائدارکان برطانوی پارلیمنٹ جلدپاکستان کادورہ کررہےہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان امن کےساتھ کھڑاہے۔ دہشتگردی کےخاتمےکیلئےقربانیاں دی ہیں۔ عوام کی فلاح وبہبوداوربنیادی سہولتیں فراہم کرناحکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان کارڈ کی تقریب سے خطاب  کریں گے جبکہ وہ امن وامان اور بلدیاتی نظام سمیت مختلف اجلاس کی گورنر ہاؤس میں صدارت بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں