سردیوں کی چھٹیوں کا معاملہ، بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس طلب

فوٹو: فائل


بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کے معاملہ زیر غور آئے گا۔

اجلاس کل وزارت تعلیم میں ہوگا جس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد: سردیوں کی چھٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی

خیال رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہونا تھا تاہم وزیر تعلیم شفقت محمود کے بیرون ملک ہونے کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں