لاہور کا لارڈ میئر کون ہو گا ؟ اعلیٰ سطحی مشاورت شروع

وزیر اعظم نے اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران شہر کے لارڈ میئر کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

پنجاب: نئے بلدیاتی نظام پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں معاملات طے پا گئے

ہم نیوز کو اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کا لارڈ میئر کون ہو گا؟ کے حوالے سے کی جانے والی مشاورت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی رہنما شریک ہیں۔

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز سے بات چیت کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نے بطور خاص پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو بھی اجلاس میں بلا لیا ہے۔

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے امیدوار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے بلدیاتی نظام کے متعلق بریفنگ بھی دی۔

پنجاب حکومت کا بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کافیصلہ

واضح رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد میاں محمد اظہر نے گورنر پنجاب کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے تھے۔ میاں محمد اظہر 1987 سے لے کر 1991 تک کےدرمیانی عرصے میں لاہور کے میئر بھی رہے تھے۔


متعلقہ خبریں