ون ڈے کی کپتانی لیئے جانے کا ’غصہ‘؟ کوہلی پریکٹس سیشن میں شریک نہ ہوئے


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ویرات کوہلی سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی لیے جانے کے بعد سابق کپتان نے پریکٹس سیشن میں شرکت نہ کی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ویرات کوہلی ون ڈے کی کپتانی لئے جانے کے فیصلے سے نہ خوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کے اہلکار نے بتایا کہ ویرات کوہلی کو پریکٹس سیشن میں حصہ لینے سے متعلق پہلے آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے شرکت نہ کی۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ حکام نے کوہلی کو شرکت کے لیے کئی کالز بھی کیں لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ کوہلی آج کیمپ کو جوائن کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے بتایا کہ پریکٹس سیشن میں نومنتخب کپتان روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑیوں سے شرکت کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کھلاڑی جوہانسبرگ جانے سے قبل 3 روز کے لیے بائیو سکیور ببل میں داخل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں