مریم نواز یا شہباز شریف، وزیراعظم کا امیدوار کون؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح کر دیا

حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور وہی وزیراعظم کے لیے ہمارے امیدوار ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔ الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔

این اے133: ضمنی الیکشن، کامیابی پر شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مبارکباد


متعلقہ خبریں