کوشش ہے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے ہوں، میاں محمود الرشید


 وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم  سے ہوں۔الیکشن کمیشن سے مذاکرات جاری ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مذاکرات جاری ہیں۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری بھی کوشش ہے کہ پنجاب میں ای وی ایم کے ذریعے شفاف انتخابات ہوں۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں میاں محمود الرشید نے کہا پنجاب میں تاریخی بلدیاتی نظام ہم لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ڈسٹرکٹ کے اندر گیارہ شہروں کے مئیرز براہ راست عوام منتخب کرینگے۔ تین ہزار چار سو چونسٹھ روورل ایریاز میں کونسلز قائم ہونگی۔ میٹرو پولیٹن کونسل میں واسا، پارکنگ، ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر ادارے مئیر کے ماتحت ہوں گے۔


متعلقہ خبریں