بارش اور برفباری، موسم سرما نے رنگ جمادیا

snow fall برف باری

  ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما نے رنگ جمانے شروع کر دیے۔  کہیں بارش  اور کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

بالاکوٹ  کی پوری تحصیل اور گردو نواح میں بارش اور پہاڑی مقامات پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وادی کاغان، ناران ، شوگراں، سری پایہ اور بابو سر ٹاپ پر برفباری نے ہر چیز کو ڈھک لیا ہے۔  کوہ مکڑا ، موسیٰ کا مصلی، بٹہ کنڈی ، بوڑا وئی  میں برفباری سے موسم شدید سردہو گیا ہے۔

بالاکوٹ میں  شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔  بارش ہوتے ہی ایندھن اور گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں رات کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔ کل بھی موسم ابر آلود رہے گا اور سرد ہواوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کل بھی بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں