25 سال قبل مرنے والے شخص کا دوبارہ زندہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

25 سال قبل مرنے والے شخص کا دوبارہ زندہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

کویت سٹی: کویت میں 25 سال قبل مرنے والے شخص نے دوبارہ زندہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت میں ایک شہری نے وزارت انصاف سے دوبارہ زندہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عبدالمحسن العیدی نامی شخص کو سرکاری دستاویزات میں 25 سال قبل مردہ قرار دے دیا تھا۔

کویتی شہری وزارت قانون سے اپنے ایک مختار نامے کی تصدیق کے سلسلے میں رابطہ کیا تو مذکورہ شخص پر انکشاف ہوا کہ وہ 25 سال قبل مر چکا ہے۔ خاتون اہلکار نے تفصیلی تفتیش کے بعد کویتی شہری کو بتایا کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق آپ تو 25 سال قبل مر چکے ہیں۔

عبدالمحسن العیدی 1992 سے اپنی بیوی کے معاملات میں عمومی مختار نامے (جنرل پاور آف اٹارنی) کی رُو سے قانونی طور پر ذمہ دار ہے اور جب وہ اپنی بیوی کے بیمار اور ضعیف ہونے کی وجہ سے ایک کام کے سلسلے میں القرین سروس سینٹر گیا تاکہ وزارت قانون سے مختار نامے کی تصدیق کروا کر جان سکے کہ وہ آج بھی قابلِ قبول ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی چین نگلنے والی گائے کا کامیاب آپریشن

قرین سینٹر میں موجود خاتون اہلکار نے عبدالمحسن سے مختار نامے کی نقل لی اور انتظار کرنے کو کہا تاہم خاصی دیر بعد خاتون اہلکار نے کویتی شہری سے شناختی کارڈ مانگا اور اسے غور سے دیکھنے لگی۔ خاتون نے کویتی شہری سے پوچھا کہ آپ کو یقین ہے کہ آپ ہی عبدالمحسن ہیں ؟ کیونکہ سرکاری ریکارڈ میں آپ تو 25 سال پہلے انتقال کر چکے ہیں۔

25 سال قبل موت کی وجہ سے شہری کا مختارنامہ بھی غیر مؤثر ہو چکا تھا جس کی وجہ سے اس نے وزارت انصاف میں درخواست دی اور مطالبہ کیا کہ اسے دوبارہ زندہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں