اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا



پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ شرح سود 8.75 سے بڑھ کر 9.75 ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود بڑھانے کا فیصلہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ نومبرمیں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ مہنگائی اور تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگلی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو ہو گا۔


متعلقہ خبریں