بلاول بھٹو نے 50 ہزار جرمانے کو چیلنج کر دیا

بلاول بھٹو نے 50 ہزار جرمانے کو چیلنج کر دیا

فوٹو: فائل

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 50 ہزار جرمانے کو چیلنج کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، نثار کھوڑو اور سعید غنی نے بھی الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی۔

بلاول بھٹو نے دائر کردہ اپیل میں مؤقف اپنایا کہ پشاور میں پارٹی کا یوم تاسیس تھا انتخابی جلسہ نہیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی سرگرمیوں سے نہیں روکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت ناراض ہونے کے بجائے قیمتیں کنٹرول کرے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے نوٹس کا جواب دینے کی مہلت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔ الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں