بالی وڈ اداکار جان ابراہم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا


ممبئی: بالی وڈ اداکار جان ابراہم کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔

بالی وڈ اداکار کا انسٹاگرام ہیک کرنے والے نے ان کے اکاؤنٹ کی ڈی پی اور دیگر تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر دیں۔ جان ابراہم کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 90 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے لیکن تاحال اداکار نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ جان ابراہم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام پوسٹس فالوورز کے لیے دستیاب نہ ہونے کو حال ہی میں کپل شرما شو میں ہارٹ اٹیک پر گفتگو کرنے کی وجہ سے ہونے والی ٹرولنگ کے ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

جان ابراہم  نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ غلط خوراک اور تناؤ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے اور اس دوران انہوں نے ٹرائی گلیسرائیڈ کا موازنہ بلبلوں سے کیا تھا۔ اس بیان کی وجہ سے بھارتی اداکار کی سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ بھی کی گئی۔

اس بات کا امکان ہے کہ جان ابراہم کا اکاؤنٹ ہیک نہ ہوا ہو بلکہ انہوں نے خود اپنی تمام پوسٹس کو آرکائیو کر دیا ہو تاہم غالب امکان یہی ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں