کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے پارٹنرز کی تلاش

کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے پارٹنرز کی تلاش

دبئی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے پارٹنرز کی تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرائیں گے۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق وہ دبئی ایکسپو میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے فرماں روا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے عوام کا رشتہ تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے فرماں روا نے ہمیشہ پاکستان اور سندھ کی مدد کی ہے جب کہ یو اے ای کی ترقی میں پاکستانیوں نے بھی شروع سے کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بھی بہت وقت یو اے ای میں گزرا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دریائے سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سب سے بڑا پل بنایا اور ہم معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔

کالا قانون عوام کی حق تلفی ہے، بلاول کی بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے: عامر خان

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم صرف مسائل کی شکایت نہیں کرتے اس کا حل بھی تلاش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے ساتھ 6 ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے پارٹنرز کی تلاش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی دستیابی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت کئی مواقع موجود ہیں۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کو روزگار دے سکتی ہے، ہم نے لاہور جیتنا ہے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سرمایہ کاری میں شریک تمام مندوبین کو کراچی مدعو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ای گورننس پر یقین رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں