چین کی امریکا کو وارننگ


چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بلاجواز اورغیرمحتاط پابندیوں سے باز رہے ورنہ پوری شدت سے جوابی وار کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔

امریکا نے مصنوعی ذہانت کی کمپنیسینس ٹائمسمیت چینی افراد اور اداروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کڑی پابندیاں عائد کی ہیں۔

کورونا کا خوف، چین میں 5 لاکھ افراد قرنطینہ کر دیئے گئے

چینی وزارت خارجہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکا نے سمٹ فار ڈیموکریسی کا اہتمام اس لیے کیا تا کہ’نظریاتی تعصب کی لکیر کھینچے اور جمہوریت کو آلے اور ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکے اور تقسیم اور محاذ آرائی کو بڑھاوا دیا جا سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں