گھر بیٹھے پاسپورٹ کا حصول 24 گھنٹے میں ممکن: شیخ رشید کا اعلان

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں،فول پروف سیکیورٹی دیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

اضافی فیس کیساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا۔

شیخ رشید نے اس ضمن میں کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک سروس شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کیا جاسکے گا۔

امریکہ میں پہلا ’ایکس آپشن‘ والا پاسپورٹ جاری

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں