پری زاد کی چوکھٹ پر پہلی محبت کی دستک


پری زاد کی چوکھٹ پر پہلی محبت نے دستک دے دی ہے، کیا ناہید کی مراد اب پری زاد پوری کر پائے گا؟ ہم ٹی وی کے ڈرامے ’پری زاد‘ میں نیا موڑ آ گیا، بائیسویں قسط کے صرف یوٹیوب پر50 لاکھ سے زائد ویوز ہو گئے ہیں۔

شائقین پری زاد کی زندگی سے جڑ چکے ہیں، ایک طرف ناہید تو دوسری طرف بےلوث محبت کرنے والی عینی، دونوں پری زاد کی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوں گی؟ اس کے لیے لوگ اگلی قسط کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پری زاد کی زندگی میں آخری پری کی انٹری

ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت سب سے داد موصول کر رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

 یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈیزائنر بھی ‘پری زاد’ کے فین نکلے

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔

پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔

 


متعلقہ خبریں