مقبوضہ کشمیر : ضلع پلواما میں ایک اور کشمیری شہید


مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع پلواما میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا  ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض انتظامیہ  نے ضلع پلواما کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور علاقے میں ظالم فوج کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

ضلع پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے جعلی آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا تھا۔ نوجوان کو ضلع پونچھ میں شہید کیا گیا تھا۔

کے ایم یس کے مطابق گزشتہ روزضلع پونچھ کے داخلی و خارجی راستے اور انٹرنیٹ سروس بند تھی۔

 


متعلقہ خبریں