آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز 4 مارچ کو ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا اور پاکستان کا دوسرا میچ 8 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کی خوبصورت ٹرافی
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کی خوبصورت ٹرافی

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان 24 مارچ کو اپنے تیسرے میچ میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان میدان میں اترے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل کاپی ایس ایل 7سے دستبرداری کا فیصلہ واپس

31 دنوں میں 31 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کا شیڈول


متعلقہ خبریں