خیبر پخونخوا بلدیاتی انتخابات، 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب


پشاور: خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جنرل نشستوں پر 217 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ خواتین نشستوں پر 876 امیدوار بلامقابلہ لیڈی کونسلر منتخب ہوئیں۔

کسان نشستوں پر 285 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ یوتھ نشستوں پر 500 اور اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

اسی طرح پشاور سے جنرل نشستوں پر 62 اور خواتین نشستوں پر 145 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں جبکہ کسان نشستوں پر 105 اور اقلیتی نشستوں پر 45 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:شیر شاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد17 ہو گئی، مقدمہ درج

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج 19 دسمبر کو ہو رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے جن اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں