فیاض چوہان نے ن لیگ کیلئے مٹھائی کیوں بانٹی؟



وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لے کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فیاض الحسن چوہان مٹھائی لے کر ایوان آئے اور کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لایا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ن لیگ کی ترجمان عظمی بخاری کو مٹھائی دوں گا۔

جنید صفدر کی بارات کی تصاویر وائرل، مریم نواز توجہ کا مرکز

اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے عظمی بخاری کو فون کرکے جنید صفدر کی شادی کی مبارک باد بھی دی۔


متعلقہ خبریں