پارٹی نے وجیہہ الدین کو برداشت نہ کرنیکا فیصلہ کیا، شہباز گل

پارٹی نے وجیہہ الدین کو برداشت نہ کرنیکا فیصلہ کیا، شہباز گل

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پارٹی نے وجیہہ الدین کی رکنیت 2015 میں کینسل کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میں سننے کا حوصلہ ہے لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ان کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

غریب کو آج باعزت طریقے سے حق دیا جا رہا ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبے کک بیکس کے لیے نہیں، عوام کی بہبود کے لیے ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ عمران خان اپنے گھر کا پورا خرچ خود کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے بھی کہہ دیا ہے کہ انہوں نے اس طرح کوئی پیسہ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دفتر میں صرف چائے اور بسکٹ ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15-2014 میں پارٹی دفتر کا ماہانہ خرچ 70 ہزار روپے تھا جو دو سال تک برقرار رہا مگر اس کے بعد بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گیا۔

مریم نواز یا شہباز شریف، وزیراعظم کا امیدوار کون؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح کر دیا

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پارٹی کےمرکزی دفترکا ماہانہ خرچ تقریباً ڈھائی لاکھ  تک پہنچ گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ
وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے اور بجلی کے بل بھی خود ادا کرتے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے 5 کیمپ آفسز تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سعودی عرب کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ہمارا مضبوط رشتہ ہے۔

تین روپے والی دوا سات روپے کی ہونے سے قیامت نہیں آ گئی، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے خالد عبدالعزیز پاکستان میں 600 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل زون کو جدید بنیادوں پر بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں