بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب! اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، آپ کو اپنی عمر کے مطابق باتیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں۔

سندھ میں پھر لسانی فسادات کرانیکی کوشش کی جارہی ہے، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ریگل چوک پر منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مختلف علاقوں میں احتجاج کررہی ہے اور آج ہماری ماؤں و بہنوں نے بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ بہنیں نکلتی ہیں تو ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سندھ کے بلدیاتی قانون کومسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے ایکٹ میں ترمیم کو تسلیم کرنے سے پہلے ہی انکار کر دیا تھا۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دلوانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دادو اور لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع کے نمائندوں کو بھی ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے سخت انداز میں پی پی کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور لسانیت کی سیاست آپ کرتے ہو، ہم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا وڈیرہ گینگ تحمل اختیار کرے۔

اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے خطاب میں کہا کہ کراچی سے ہر سال صوبائی حکومت 400 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے شہروں کی گندگی صاف کرنے کا انتظام ہمارے حوالے کردو۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ ہو یا دیگر کوئی بھی مسئلہ، حل ہم نکال کر رہیں گے۔


متعلقہ خبریں