سیالکوٹ واقعے کے بعد دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، شیخ رشید


راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد ہم دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔

گھر بیٹھے پاسپورٹ کا حصول 24 گھنٹے میں ممکن: شیخ رشید کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی آرٹس کونسل میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے خدمات کسی مسلمان سے کم نہیں ہیں بلکہ زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک کسی مسیحی کو بھیک مانگتے ہوئے نہیں دیکھا، وہ محنت سے روزگار کماتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ سب پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔

سیالکوٹ جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی۔


متعلقہ خبریں