پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

petrol

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسےہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تین تجاویز کی سمری ارسال کی تھیں۔ اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔

اوگرا ذرائع کے مطابق لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جب کہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔

پیٹرول بحران: انکوائری کمیشن، اوگرا کو تحلیل کرنے اور افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش

اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔

حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں