پی آئی اے: لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

لاہور: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے بعد اب دبئی میں بھی شدید دھند

ہم نیوز نے اس ضمن میں پی آئی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے بعض پروازیں اب لاہور کے بجائے اسلام آباد سے آپریٹ ہوں گی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ سے لاہورکی پرواز پی کے 9716 اب لاہور کے بجائے اسلام آباد پہنچے گی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں موٹروے پر شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

اس سلسلے میں ترجمان نے بتایا ہے کہ 16 دسمبر کولاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 9743 اب اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہو گی جب کہ اسی روز جدہ سے لاہورکی پروازپی کے 9712 اب اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ لینڈ کرے گی۔

پی آئی اے ترجمان نے پروازوں کے شیڈول میں کی جانے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ 16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 9739 اب اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہو گی۔

شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند

ترجمان کے مطابق 16 دسمبرکولاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 بھی اسلام آباد سے دبئی کے لیے اڑان بھرے گی اور اسی روز دبئی سے لاہور پہنچنے والی پرواز پی کے 234  بھی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اترے گی۔


متعلقہ خبریں