لاہور ہائیکورٹ: 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کا حکم

smog and school

پنجاب سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی


لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو2o دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت نے اسکول بند کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ سنائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ میں اضافے پر تشویش ہے ۔ اسموگ پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت 2o دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور  کرے۔ حکومت نے اسکول بند کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ سنائے گی۔

پی ڈی ایم اے نے مچھلی اور باربی کیو کی دکانوں کے دھوئیں کو اسموگ کی وجہ قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نےعدالت میں کہا سردی کی شدت میں اضافہ سے گرل مچھلی اور باربی کیو کہ وجہ سے دھویں میں اضافہ ہوگیا۔ بار بی کیو کہ دھویں سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے باربی کیو کی دکانیں جلد بند کرنے کی فوری بند کرنے تجویز مسترد کردی، کہا فوراً دکانیں بند نہیں کی جاسکتی اس پر دوسرا حل دیکھنا چاہیے۔

لاہورہائیکورٹ  نے بھٹہ مالکان سمیت تمام ذمہ داروں سے ایک ہفتے میں جرمانے کی وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرمانوں کی وصولی سے متعلق کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

عدالت نے انسداد اسموگ کیلئے لاہور میں ٹریفک انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہر میں بلند و بالاعمارتوں میں پارکنگ نہیں رکھی جا رہی۔ عدالت نے کہا کہ پارکنگ کی جگہ نہ رکھنے والے پلازوں کی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت، بلند و بالاعمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دینا زیادتی ہے۔


متعلقہ خبریں