پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز، تیسرا میچ شیڈول کے مطابق ہو گا


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کھلاڑی کچھ دیر بعد مقامی ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لئے روانہ ہوں گے۔

پی سی بی کچھ دیر بعد پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے مزید 5 ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے مزید 5 ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے متاثرہ کھلاڑی اور معاون ا سٹاف قرنطینہ کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی  شائے ہوپ، عقیل حسین ، جسٹن گریوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے اسسٹنٹ کوچ ، ٹیم فزیشن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈیون تھامس پہلے ہی فنگر انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں