اسلام آباد میں موبائل فون سروسز بند کرنے کا فیصلہ

کل موبائل فون سروس بند رہے گی

فائل فوٹو


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل رات بارہ بجے سے تین دن کے لیے موبائل فون سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت، داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروسز بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ او آئی سی کانفرنس کے موقع سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا یے۔

دوسری جانب موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق  وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان بھی آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین کل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے۔

سیالکوٹ واقعے کے بعد دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں