اذلان اور شنایا کی نئی زندگی اور ازکا کے خواب ، عشق لا کا نیا موڑ


اذلان اور شنایا کو نئی زندگی میں ایک دوسرے کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تو دوسری طرف ازکا نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا ہے۔

عشق لا کی کہانی دلچسپ ہو گئی ہے، آٹھویں قسط کے چند گھنٹے میں 15 لاکھ سے زائد ویوز ہو گئے

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کا راج

”عشقِ لا ” اپنے وجود کی تلاش میں ابدی محبت کو پا لینے کی کہانی ہے۔ اب اس ڈرامے میں کون، کس سفر پر نکل کر کس منزل تک پہنچے گا یہ دیکھنا ہو گا ہر جمعرات عشق کے اس سفر میں۔

پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان نے ‘عشقِ لا سے’ ٹی وی انڈسٹری میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے، اس ڈرامے میں وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی کے ساتھ  لیڈ رول میں نظر آ رہے ہیں۔

عشق لا میں سجل علی صحافی کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ اذان سمیع ایک طاقتور اور بارعب بزنس مین کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ہی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عشقِ لا’ نے مداحوں کے دل جیت لیے

جبکہ یمنی زیدی ایک بار پھر اپنی جاندار اداکاری سے اپنے کردار میں جان ڈالتی نظر آئیں، جو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے میں کبھی نہیں گھبراتی۔

’عشقِ لا’ کی کہانی معروف ڈرامہ نگار قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں ’عہدِ وفا’ میں گلزار کے کردار سے مقبول ہونے والے اداکار عدنان صمد خان بھی اداکاری کرے نظر آئیں گے، جبکہ سیمی راہیل بھی یمنی زیدی کی ماں کے کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

جبکہ دیگر کاسٹ میں عظمی حسن، سہیل سمیر، لیلی زبیری، عثمان پیر زادہ اور غزالہ کیفی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں