عدنان صدیقی کا اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ ؟

عدنان صدیقی کا اداکارہ چھوڑنے کا فیصلہ ؟

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے شوبز چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے صارفین کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ “ایلون مسک سے متاثر ہو کر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں”

انہوں نے اپنے صارفین سے رائے طلب کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے تجاویز دیں کہ میں کونسا پیشہ اختیار کروں”

اداکار عدنان صدیقی کو بہت سے مداحوں نے اداکاری چھوڑنے سے روکا تو دوسری طرف بیشتر مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے عدنان صدیقی کو مختلف کاروبار کرنے کا مشورہ دیا۔

گزشتہ دنوں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اورسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ وہ اپنی نوکری چھوڑ کر انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں۔ ایلون مسک نے بھی اپنی صارفین سے رائے مانگی تھی۔

 


متعلقہ خبریں