پروین رحمان قتل کیس: چار ملزمان کو 2 ،2 مرتبہ عمر قید کی سزا


انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے پروین رحمان کے قتل کیس کا 8 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو 2 ،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

پروین رحمان قتل کیس، ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم

پروین رحمان قتل کیس :وفاقی حکومت سے جے آئی ٹی رپورٹ طلب

یادرہے کہ معروف سماجی کارکن پروین رحمان کو صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں مارچ 2013 میں منگھوپیر روڈ، پختون مارکیٹ اورنگی ٹاؤن میں شام 7:15 بجے کے قریب قتل کردیا گیا تھاـ

چار سال کے عرصے میں کئی اہم گرفتاریاں کی گئیں جن میں عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر رحیم سواتی اور ان کے کزن ایاز سواتی کی گرفتاریاں شامل ہیں۔ پروین رحمان قتل کیس میں پانچ ملزمان گرفتار ہیں۔


متعلقہ خبریں