اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ایل این جی فلوٹنگ ٹرمینل کے قیام کی منظوری


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی مںظوری دی گئی اور قوانین کا جائزہ لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں گوادر بندرگاہ اور فری زون کو ٹیکس استثنیٰ دینے کے لیے قانون میں ترامیم پر غور کیا گیا اور مجوزہ ترامیم میں بے قاعدگیوں کے  خاتمے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

اجلاس میں نجی شعبے میں ایل این جی ڈویلپر کا ٹرمینل قائم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ پورٹ قاسم پر صرف محفوظ مقامات پر ایل این  جی  فلوٹنگ ٹرمینل قائم کیے جاسکیں گے۔

اجلاس میں پاک عرب فرٹیلائزر کو 35 ملین کیوبک فیٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) ماڑی شیلو گیس  دینے کی تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔


متعلقہ خبریں