او آئی سی کانفرنس: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی او آئی سی کانفرنس کے کے دوران شہریوں کی آمد و رفت کے لیے اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، سیکرٹری سمیت مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ہم نیوز نے اس ضمن میں اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہری مری روڈ سے ڈھوکری اور ایمبیسی روڈ کا استعمال کریں گے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ او آئی سی کانفرنس کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

عالمی برادری افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دے، او آئی سی

شہریوں کو ان کی سہولت اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ہدایت کی گئی ہے کہ بری امام آنے اور جانے کے لیے مری روڈ، تھرڈ ایونیو کا استعمال کریں۔ شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ڈپلومیٹک گیٹ نمبر5 ،6 اور تھرڈ روڈ استعمال کریں۔

افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس: سعودی عرب نے پاکستان میں بلا لیا

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک پلان پر 17 دسمبر شب 10 بجے سے 20 دسمبر شب 10 تک عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں