ثقلین مشتاق کی لمبی مصروفیت کے بعد گھر واپسی،ویڈیو شیئر کردی

کراچی ٹیسٹ کا اختتام تاریخی لمحہ تھا، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے لمبی مصروفیت کے بعد  گھر پہنچنے پر دلچسپ ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق  مسلسل 3 ماہ کی مصروفیت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز ختم ہونے پر اپنے گھر پہنچ گئے۔

ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گھر پہنچنے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں ان کو بیٹیوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مایہ ناز کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹیاں  اپنے والد کے بالوں اور داڑھی  میں کلپس لگا کر کھیل رہی ہیں وہیں ثقلین مشتاق ان کی معصوم حرکتوں سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔


ثقلین مشتاق نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ پوسٹ میں لکھا ہے کہ” گریٹ پاکستان کی لگاتار 3 ماہ خدمت کے بعد اب میں گھر واپس آگیا ہوں۔


متعلقہ خبریں