نوازشریف کے کسی بیان کو غداری سے نہیں ملایا جاسکتا، بلاول


لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملکی مسائل کا ذمہ دار نواز شریف کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ذات کو بچانے کے لیے سب کو ڈبونا چاہتے ہیں۔

نوڈیرو ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق وزیراعظم  نواز شریف اسکرپٹ کے ذریعے چل رہے ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والے نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے، وہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے خلائی مخلوق اور گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں ملک کو تو نقصان نہ پہنچائیں، ملکی سیاستدان بنیں تو بہتر ہوگا، میں میاں صاحب کا سیاسی مخالف ہوں لیکن اُن کے کسی بیان کو بھی غداری سے نہیں ملایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ پیاسے مررہے ہیں اور نواز لیگ سیاست کرنے میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا اعلان سیاسی شوشا لگتا ہے۔


متعلقہ خبریں