اوميکرون کے کيسز ہر ڈيڑھ سے3 دن ميں دگنے ہو رہے ہيں،ڈبلیو ایچ او


 عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاو کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوميکرون کے کيسز ہر ڈيڑھ سے تين دن ميں دگنے ہو رہے ہيں۔

عالمی ادارہ صحت  کا کہناہے کہ کورونا وائرس کے نئے تبديل شدہ اوميکرون ويريئنٹ کی 89 ممالک ميں تصديق ہو چکی ہے۔ اوميکرون کے کيسز مقامی پھیلاو کے باعث ہر ڈيڑھ سے تين دن ميں دگنے ہو رہے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آ گیا

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اوميکرون کے کيسز ان ممالک ميں بھی تيزی سے پھيل رہے ہيں، جن ميں عوام کی بڑی اکثريت ويکسين لگوا چکی ہے۔ مگر فی الحال يہ واضح نہيں کہ آيا يہ اس وجہ سے ہے کہ يہ ويريئنٹ ويکسين کے باوجود لاحق ہو سکتا ہے يا محض اس ليے کہ يہ زيادہ مہلک ہے۔

ماہرين نے اوميکرون کی باقاعدہ طور پر ايک نئے ويريئنٹ کے طور پر26 نومبر کو تصديق کی تھی اور يہی وجہ ہے کہ فی الحال اس نئی تبديل شدہ قسم کے بارے ميں زيادہ معلومات دستياب نہيں۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اومیکرون کی طبی شدت کے بارے میں ابھی تک محدود اعداد و شمار موجود ہیں۔ اس کی شدت کو سمجھنے کے لیے مزید اعداد و شمار کی ضرورت ہے اور یہ کہ  یہ کیسے ویکسینیشن اور پہلے سے موجود قوت مدافعت کو متاثر  کر سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون کیسز کا پھیلاو بہت تیز ہے جو کئی ممالک میں صحت کے نظام پر شدید دباو کا باعث بن سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں