برازیل میں جنگل کی آگ سے پونے دو کروڑ انواع ہلاک


سائندانوں کا کہنا ہے کہ برازیل میں جنگل کی آگ سے پونے 2کروڑ انواع کے جاندار ہلاک ہوگئے ۔

برازیل میں سئنسدانوں  نے ایک مطالعہ سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پینٹانال کے گیلےعلاقوں میں جنگل کی آگ  سے ہلاک ہونے والے جانوروں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ  ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان میں رینگنے والے جانور، پرندے اور بندر کی اقسام شامل ہیں۔

جنوری اور نومبر کے درمیان  لگنے والی جنگل کی آگ نے دنیا کے سب کے بڑے دلدلی علاقے کا تیس فیصد حصہ جلا کر راکھ کر دیا تھا

جنگلی زندگی کے تحفظ کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایف ایف کے مطابق اس سال کے دوران آگ لگنے کے 22ہزار الگ الگ واقعات رپورٹ کیے گئے۔

سائنسدانوں کے مطابق، پینٹانال میں پہلے ہی قدرتی طور پر آگ لگنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن سنہ 2020 میں تو جنگل کی آگ کے واقعات میں قیامت خیز تیزی دیکھنے میں آئی۔

یہ آگ اپنے روایتی پیمانے کے لحاظ سے غیر معمولی تھی اور واضح طور پر اس برس کی سنگین خشک سالی سے جڑی ہوئی تھی جس کا اس خطے کو اس وقت سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انتہائی زیادہ تعداد میں مارے گئے سانپ ہمیں ان ہلاکتوں کے اثرات کے بارے میں حیران کر دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ماحولیاتی نظام میں ناقابل تصور عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں