افغانستان :طالبان حکومت نے پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر ديے


 افغانستان میں طالبان  حکومت نے پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر ديے۔

افغان طالبان نے  ہفتے کو اعلان کيا تھا کہ اتوار سے درخواست دہندگان کو پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

طالبان کی وزارت داخلہ ميں پاسپورٹ جاری کرنے والے محکمے کے سربراہ عالم گل حقانی نے بتايا ہے کہ تمام تکنيکی مسائل دور کر ديے گئے ہيں اور اتوار سے ان افراد کے پاسپورٹ کا اجراء شروع ہو جائے گا۔ جنہوں نے پہلے سے درخواستيں دے رکھی ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی درخواستيں دس جنوری سے جمع کرائی جا سکتی ہيں۔ طالبان کی طرف سے پندرہ اگست کو کابل پر قبضے کے بعد سے دیگر انتظامی و سیاسی معاملات میں تعطل کی طرح پاسپورٹس کے اجراء کا عمل بھی رک گیا تھا۔

لاکھوں افغان ملک سے نقل مکانی کا ارادہ رکھتے ہيں اور ان کے ليے يہ ايک مثبت پيش رفت ہے۔  عوام کو ملک چھوڑنے کی آزادی بين الاقوامی برادری کو دی گئی ضمانتوں ميں سے ايک ہے جس سے افغانستان کے ليے امداد کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے اکتوبر ميں مختصر مدت کے ليے پاسپورٹ دفتر کھولا تھا تاہم بائيو ميٹرک نظام ميں نقص کی وجہ سے انہيں دفتر دوبارہ بند کرنا پڑ گيا تھا۔


متعلقہ خبریں