خیبرپختونخوا: الیکشن کمیشن دھاندلی کے خلاف ایکشن لے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے ملک بھر میں طلبہ تنظیموں کی بحالی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ نے کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ہونے والی دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔

خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل ڈی آئی خان میں اے این پی کے امیدوارکو قتل کردیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پشاورمیں پی ٹی آئی کے لوگ بیلٹ پیپرزپر ٹھپے لگاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

خیبر پخونخوا بلدیاتی انتخابات، 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پرتوڑپھوڑ کیے جانے کی بھی خبریں آتی رہی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات، پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں