فاٹا اصلاحات تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے، تحریک انصاف


اسلام آباد: تحریک انصاف نے فاٹا  کے خیبرپختونخوا میں مکمل انضمام کے لیے آئینی ترمیم کی فوری منظوری کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے اپنے سیاسی حریفوں کو خوش کرنے کے لئے فاٹا انضمام کے عمل کو تعطل کا شکار کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے 2016 میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی تجویز دی تھی اگر فاٹا کو پختونخوا کا حصہ بنا دیا جاتا تو ملک آج مستحکم ہوتا۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ تحریک انصاف مجوزہ آئینی ترمیم میں اصلاح تجویز کرے گی، فاٹا کے پختونخوا میں انضمام سے ہی قبائلی عوام انتظامی اور معاشی طور پر بااختیار ہوں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ آج فاٹا کو بہت بڑے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پختون عوام نے جو نقصان اٹھایا ہے اس کی ذمہ داری نواز شریف، فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی جیسے لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں