اسلامی ترقیاتی بینک کا افغان عوام کی مدد کے لیے خصوصی اکاونٹ کھولنے کا اعلان


اسلام آباد:اسلامی ترقیاتی بینک نے افغان عوام کی مدد کے لیے خصوصی اکاونٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

افغانستان کی صورتحا ل میں بہتری لانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے وزرائے خارجہ کے منعقدہ غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام گزشتہ 40 سال سے مصائب کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس میں دنیا بھر کے نمائندگان نے شرکت کی۔

افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں، سیکرٹری جنرل او آئی سی

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے افغان باشندوں کے لیے خاص اکاونٹ اوپن کیا ہے۔

حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ افغان باشندوں کی مدد کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

پاکستان نے افغانستان میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی تجویز پیش کردی

ہم نیوز کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ موسم سرما کی وجہ سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ افغان عوام کی مدد کے لیے اپنے عزم کو ایک بار پھر دہراتے ہیں۔


متعلقہ خبریں