ہوشیار: بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست مل گئی

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

ہم نیوز کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فی یونٹ بجلی 4 روپے 33 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دی جائے۔ نیپرا کو دی جانے والی درخواست نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں کل 8 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی بیچی گئی۔

بجلی، دالیں، گرم مصالحہ جات اور لکڑی سمیت 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

ہم نیوز کو ذرئع نے بتایا ہے کہ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت 29 دسمبر کو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے پہلے ہی بجلی پانچ روپے مہنگی کی جا چکی ہے۔

ہوشیار: گیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی کے مطابق طے کرنے کی ہدایت

نیپرا کو دی جانے والی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔


متعلقہ خبریں