کچھ لوگوں نےاقتدار کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا، زرداری


لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف 30 سال تک اسٹیبلشمنٹ کے ساتھی رہے لیکن اب طاقت کے نشے میں ملک کا ساتھ  دینے کو ہی تیار نہیں۔

پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اقتدارکے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے دھرتی پھر اقتدار ہوتا ہے لیکن یہ لوگ  اقتدار کے شوق میں اپنی دھرتی سے وفا کرنے کے لیے بھی تیارنہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے، میری ان باتوں کی وجہ سے اس وقت بہت سے لوگ تکلیف میں ہیں۔

افطار ڈنر میں قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن، چوہدری منظور احمد، منظور وٹو، ثمینہ گھرکی، شوکت بسرا اور لاہور ڈویژن کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

سابق صدر افطار ڈنر میں شرکت کے لیے آج شام اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں