آمدن سے زائد اثاثے، بھارتی ایجنسی ایشوریا رائے سے تفتیش کرے گی


بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پاناما پیپرز کے سلسلے میں طلب کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی 48 سالہ اداکار سے بیرون ملک دولت جمع کرنے کے الزام میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے کو اس سے قبل دو بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جا چکا ہے، جس میں انہوں نے نئی تاریخ کا مطالبہ کیا اور پیش نہ ہوئیں۔

آفیشل کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج 20 دسمبر کو ان کے ممبئی کی رہائش گاہ پر سمن بھجوایا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس فیشن ویک میں ایشوریہ رائےکا جادو

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اداکارہ اس بار بھی پیش نہیں ہوتی ہیں تو ای ڈی مزید قانونی کارروائی کے بارے میں سوچے گا۔ اس کے بعد وہ مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے ماہرین سے قانونی رائے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

2016 میں پاناما پیپرز میں دنیا بھر کے امیر و طاقتور افراد کی جانب سے اپنے اثاثہ جات ‘آف شور’ کمپنیوں کے ذریعے چھپائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تہلکہ مچا ہوا تھا۔ ان لیک پیپرز میں 300 بھارتیوں کے نام بھی شامل تھے۔

 


متعلقہ خبریں