قائد اعظم ٹرافی: شعیب ملک کے بھتیجے کی ٹرپل سنچری


کراچی: قائد اعظم ٹرافی میں سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے نے ٹرپل سنچری اسکور کر لی۔

محمد حریرہ نے بلوچستان کے خلاف اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر 327 گیندوں پر 300 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ جس کے بعد وہ 19 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ان تاریخی لمحات کی ویڈیو پی سی بی نے شئیر کی جس میں نوجوان کھلاڑی خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔


محمد حریرہ نوجوان کھلاڑیوں میں سے دنیا کا آٹھواں کم عمر ترین ٹرپل سنچری کرنے والا کھلاڑی ہے،  جب کہ جاوید میانداد نے 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری بنا کر کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں